کیا شوہر نفل نماز میں اپنی اہلیہ کو قرآن مجید سناسکتاہے؟
سوال
کیا شوہر اپنی اہلیہ کو نفل نماز میں قرآنِ مجید سنا سکتا ہے؟
جواب
نفل نماز میں اپنی اہلیہ کو قرآنِ مجید سنانا جائز ہے، البتہ شوہر کی اقتدا میں اہلیہ اس کے پیچھے کھڑی ہوگی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 571):
"وهذا بخلاف المرأة الواحدة فإنها تتأخر مطلقا كالمتعددات للحديث المذكور". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200653
تاریخ02-05-2019

