بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مشتری کے پاس خریداری کے گواہ موجود ہوں تو وہی مالک ہے

سوال

ایک شخص نے زمین فروخت کی، وہ  خود فوت ہو گیاہے،اس نے پیسے بھی لے لیے تھے،خریدار کے پاس کوئی  تحریر نہیں ہے، لیکن  گواہ موجود ہیں ، تو اب اس زمین کی ملکیت کس کی ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب خریدار کے پاس زمین کی خریداری کے سلسلہ میں گواہ موجود ہیں اور خریدار زمین کی قیمت بھی مرحوم کو ادا کرچکاہے تو شرعی طور پر  خریدار ہی اس زمین کا مالک ہے ،وہ زمین مرحوم کی وراثت  نہیں کہلائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200652
تاریخ02-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں