پلاٹ پر زکات
سوال
کیا پلاٹ پر زکات واجب ہے؟
جواب
پلاٹ پر زکات اُس صورت میں واجب ہوتی ہے جب یہ پلاٹ تجارت (بیچ کر نفع کمانے) کی نیت سے خریدے جائیں، اگر ذاتی استعمال کے ارادے سے کوئی پلاٹ وغیرہ خریدا جائے یا تجارت کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ میں رہائش کی نیت کرلی تو اس صورت میں اس پلاٹ پر زکات واجب نہیں ہوتی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200649
تاریخ02-05-2019

