بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لوحِ قرآنی کی حقیقت

سوال

مجھے لوحِ قرآنی کی فضیلت معلوم کرنی ہے، برائے مہربانی اس کے بارے میں معلومات فراہم کر دیں!

جواب

لوحِ قرآنی کے نام سے جو معروف نقشے ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں  احادیثِ مبارکہ میں اس کی کوئی فضیلت وارد نہیں ہوئی۔

اگر کسی کے تجربے سے ان کلماتِ قرآنیہ کی بطورِ علاج وحفاظت و برکت تاثیر ثابت ہو تو وہ کسی بزرگ کا تجربہ ہی کہلائے گا، نیز اس میں بھی پختہ یقین اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہو کہ وہی تاثیر پیدا کرنے والے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200648
تاریخ02-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں