بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں ٹہلنا

سوال

کسی شخص کا بعد از نمازِ فجر تا وقتِ اشراق مسجد (جو کہ چھوٹی بھی ہے) میں ٹہلنے کا معمول بنانا کیسا ہے؟ جب کہ کچھ لوگ تلاوت و ذکر میں بھی مشغول ہوں؟

جواب

مسجد عبادت کے لیے ہے، غیر معتکف کے لیے مسجد میں چہل قدمی کرنا/ ٹہلنا  آدابِ مسجد  کے خلاف ہے، معتکف کے لیے اگر ضروری ہوتو مسجد اور دیگر نمازیوں کے  احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200645
تاریخ02-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں