صدقہ فطر میں رقم کی بجائے کپڑے یا راشن دینا
سوال
صدقہ فطر کی رقم کے بجائے راشن یا کپڑے مستحق کو خرید کر دے سکتے ہیں؟
جواب
صدقہ فطر میں جتنی رقم ادا کرنا واجب ہو اس رقم سے کپڑے یا راشن وغیرہ خرید کر مستحق کو دیا جا سکتا ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 364):
"وما لم ينص عليه كذرة وخبز يعتبر فيه القيمة". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200639
تاریخ01-05-2019

