بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام زمل رکھنا کیسا ہے؟

سوال

کیا لڑکیوں کا نام ’’زمل‘‘  رکھ سکتے ہیں؟

جواب

عربی لغت کے اعتبار سے اس لفظ کے معنی نام رکھنے کے لیے درست نہیں ہیں۔ یہ لفظ زا کے زیر، میم کے سکون کے ساتھ، بوجھ، کم زور، سست، کم تر کے معنی میں ہے۔

"الزِّمْلُ : (معجم الوسيط) الزِّمْلُ : الحِملُ. يقال: ما في جُوالِقك إلا زِمْلٌ: إذا كان نصف الجُوالق. الزِّمْلُ الرَّديف. الزِّمْلُ الجبانُ الضعيفُ الرَّذْلُ. الزِّمْلُ الكسلانُ. والجمع : أزمالٌ". لہذاصحابیات میں سے کسی صحابیہ کا نام یا عمدہ معنی والے اسماء میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200632
تاریخ01-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں