بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک عورت کا دوسری عورت سے پردہ میں زیر ناف بالوں کا ویکس کروانے کا حکم

سوال

کیا عورت کا کسی دوسری عورت سے پردہ میں زیرناف بالوں کا ویکس کرانا کیسا ہے؟

جواب

ستر چھپانا فرض ہے اور کسی کے سامنے بلا ضرورت ستر کھولنا جائز نہیں ہے، اور ویکس کرانا ایسی ضرورت نہیں کہ اس کے لیے ستر کھولنا جائز ہو جائے؛ لہذا زیرِ ناف بالوں کے ویکس کرانے کی غرض سےکسی خاتون کا دوسری خاتون کے سامنے ستر کھولنا جائز نہیں ہے، چاہے پردہ میں ہی کیوں نہ ہو۔ اور اگر ویکس کرانے والی عورت کے ستر پر کپڑا ہو اور ویکس کرنے والی عورت بھی اس کا ستر نہ دیکھے تو بھی شرعاً اس کی اجازت نہیں ہوگی؛ اس لیے کہ جیسے بلاضرورتِ شرعیہ دوسرے کا ستر  دیکھنا جائز نہیں ہے، اسی طرح بلاضرورت دوسرے کے ستر کو چھونا بھی جائز نہیں ہے۔ 

اگر خود اکھاڑنے میں مشکل ہو تو کریم یا پاؤڈر وغیرہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200625
تاریخ01-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں