عورت کےلیے تراویح کا حکم
سوال
عورت کا تراویح کی نماز پڑھنا کیسا ہے جماعت کے ساتھ ہو چاہے بغیر جماعت کے؟
جواب
تراویح کی نماز مرد و عورت دونوں کے لیے مسنون ہے،مردوں کا جماعت کے ساتھ تراویح پڑھنا سنت ہے، جب کہ عورتوں کی جماعت مکروہ ہے چاہے مسجد میں ہو یا گھر پر ،عورتوں کا گھر پر تنہا تراویح پڑھنا ہی افضل ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200614
تاریخ01-05-2019

