بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سید شخص کی غیر سید بیوی کو زکات دینے کا حکم

سوال

اگر کسی سید شخص کی بیوی غیر سید ہو اور مستحق ہو تو کیا اسے زکات دے سکتے ہیں؟ نیز اس زکات  کی رقم کو وہ عورت گھر کا کرایا ادا کرنے اور اپنے سید شوہر و بچوں کی دیگر ضروریات پوری کرنے میں صرف کر سکتی ہے؟

جواب

سید شخص کی بیوی اگر غیر سید ہو اور مستحقِ زکات بھی ہو تو اسے زکات دینا جائز ہے، زکات کی رقم وصول کرنے کے بعد وہ اس رقم کی مالک ہوگی، چناں چہ وہ اپنے اختیار سے اس رقم کو گھر کے کرایہ اور شوہر و بچوں کی دیگر ضروریات میں بھی خرچ کرسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200611
تاریخ01-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں