بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز میں قراء ت کا حکم

سوال

کیا تین اور چار رکعات والی فرض نماز میں قراء ت کرنا (سورت پڑھنا)واجب ہے؟

جواب

امام اور منفرد  کے لیے فرض نمازوں کی پہلی دو رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد  سورت، یا ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیات پڑھنا واجب ہے، البتہ مقتدی کے لیے امام کی قراء ت کافی ہے، اس پر نہ سورہ فاتحہ پڑھنا واجب ہے اور نہ ہی سورت پڑھنا واجب ہے۔

مغرب کی تیسری رکعت اور ظہر ، عصر اورعشاء کی آخری دو رکعات میں قراء ت واجب نہیں،  البتہ ان رکعات میں سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے۔ اور اس حکم میں امام، مقتدی،  اور منفرد سب برابر ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200587
تاریخ30-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں