بیوہ دو بیٹوں میں میراث کی تقسیم
سوال
ایک شخص فوت ہو جائے اور اس کے دو بیٹے ہیں, اور ایک بیوہ۔ ان میں میراث کس طرح تقسیم کی جائے گی؟ کیا باقی رشتہ دار بھی میراث میں شریک ہیں یا نہیں ؟
جواب
اگرمرحوم کے والدین حیات نہ ہو ں تو مرحوم کے ترکہ کا ساڑھے بارہ فی صد (12.5)بیوہ کو ملے گا، اور باقی ترکہ دونوں بیٹوں کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔باقی رشتہ دار وں کاترکہ میں حق نہیں ہے۔ اگر والدین دونوں یا کوئی ایک موجود ہو تو ان کا بھی حصہ ہوگا، اس صورت میں بیٹوں کے حصے میں فرق ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

