بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زمل نام

سوال

 پوچھنا یہ ہے کہ ’’زمل‘‘ ٹھیک نام ہے یا ’’زیمل‘‘؟  ’’زمل نور‘‘  یا  ’’زیمل نور‘‘ میں سے کون سا نام ٹھیک ہے ؟

جواب

 یہ لفظ اصل میں ’’زمل‘‘ ہے نہ کہ ’’زیمل‘‘ ۔عربی لغت کے اعتبار سے اس لفظ کے معنی نام رکھنے کے لیے درست نہیں ہیں۔ یہ لفظ زا کے زیر، میم کے سکون کے ساتھ، بوجھ، کم زور، سست، کم تر کے معنی میں ہے۔

لہذا اگر لڑکی کا نام رکھنا ہے تو یہ نام رکھنے کے بجائے کوئی اچھے معنی والا نام یا کسی صحابیہ یا نیک مسلمان خاتون کے نام پر نام رکھیں، اور اگر لڑکے کا نام رکھنا ہو تو کسی نبی علیہ السلام یا صحابی کے نام پر  یا اچھے معنی والا کوئی نام رکھیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200569
تاریخ29-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں