بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کا فدیہ

سوال

روزے کا فدیہ کتنا ہے؟

جواب

ایک روزے کےفدیہ کی مقدار  پونے دو کلو گندم  یا اس کا آٹا یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں  جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔

اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ روزہ رکھنے کی بالکل طاقت نہ ہو اور اس کے صحیح ہونے کی امید بھی نہ ہو تو  یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو  گندم یا اس کی قیمت کسی مستحقِ زکات شخص کو دے دے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200567
تاریخ29-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں