بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سات تولہ سونے پر زکات کے وجوب کا حکم

سوال

 میری بیگم کے پاس 7 تولے سونا ہے جو کہ اس کی ملکیت ہے , کیا اس پر زکات واجب ہے?

جواب

اگر آپ کی اہلیہ کی ملکیت میں صرف سونا ہے، چاندی، کیش یا مالِ تجارت میں سے کچھ بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں آپ کی اہلیہ پر سونے کا نصاب مکمل نہ ہونے کی وجہ سے زکات واجب نہ ہو گی۔ اور اگر ان کی ملکیت میں سونے کے علاوہ ضرورت سے زائد کچھ رقم یا چاندی یا مالِ تجارت ہے تو چوں کہ اس صورت میں دونوں کی مالیت مجموعی طور پر چاندی کے نصاب کو پہنچ جائے گی اس لیے کل مالیت پر ڈھائی فی صد زکات واجب ہو گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200558
تاریخ29-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں