بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا مرد ہیئر ریموونگ کریم سے غیر ضروری بال صاف کرسکتا ہے؟ / مرد کے لیے سینے اور رانوں کے بال صاف کرنے کا حکم

سوال

1۔ کیا مرد غیر ضروری بال کاٹنے کے لیے ہیئر ریمونگ کریم استعمال کرسکتا ہے؟

2۔سینے اور ہاتھ پاؤں کے بال صاف کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

1۔ مردوں کے لیے زیرِ ناف بالوں کے صاف کرنے میں استرے کا استعمال مستحب ہے؛ لیکن اگر کوئی شخص کریم ، پاؤڈر یا کسی اور کیمیکل کا استعال کرتا ہے تو یہ بھی جائز ہے۔

2۔ مرد کے لیے سینے اور ہاتھ پاؤں کے بال کاٹنے کی گنجائش ہے، لیکن خلافِ ادب ہے۔ "وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية". (الفتاوى الهندية ،5/ 358) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200552
تاریخ29-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں