مقتدی اور امام کے مصلوں میں دو فٹ کا فاصلہ ہونے سے نماز کا حکم
سوال
مقتدی کی صف سے اگر امام کا مصلیٰ دو فٹ آگے ہو جب کہ محراب بنا ہوا نہیں ہے تو نماز ہو گی یا نہیں؟
جواب
مقتدی اور امام کی صفوں کے درمیان اگر دو فٹ کا فاصلہ ہو تو اس سے کسی کی نماز میں کوئی خلل نہیں آئے گا، نماز درست ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200541
تاریخ28-04-2019

