بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن مجید رکھنا

سوال

کیا قرآنِ مجید کو بصورتِ ایپلیکیشن موبائل میں رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

موبائل فون میں قرآنِ کریم رکھنے میں مضائقہ نہیں بشرطیکہ بے ادبی کی نوبت نہ آتی ہو ۔اگر قرآنی اپیلی کیشن موبائل اسکرین پر ڈسپلے ہو تو  اسے بیت الخلاء میں لے جانا ممنوع ہوگا، بصورتِ دیگر گنجائش ہوگی، البتہ نہ بیت الخلاء نہ لے جانا بہترہے؛ تاکہ بے ادبی کا شائبہ بھی نہ ہو۔

نیز  جب موبائل اسکرین پر قرآنِ مجید  کھلا ہو تو  اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، بلا وضو اسکرین پر ہاتھ لگانا درست نہیں،  اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھوسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200540
تاریخ28-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں