سنن اور نوافل کی قضا
سوال
کیا قضا نماز کی ادائیگی میں سنت اور نفل بھی ادا کرنے چاہییں؟
جواب
قضا صرف فرض اور وتر نماز کی ہوتی ہے، سنن اور نوافل کی قضا نہیں ہے،البتہ اگر فجر کی سنتیں رہ جائیں تو اسی دن اشراق کا وقت داخل ہونے کے بعد سے لے کر زوال سے پہلے تک قضا کی جاسکتی ہیں، اس کے بعد انہیں بھی قضا نہیں کیا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200508
تاریخ27-04-2019

