قسطوں پر موٹرسائیکل خریدنا
سوال
کیا قسطوں پر بائک لینا جائز ہے؟
جواب
قسطوں پر موٹرسائیکل یا کوئی بھی چیزخریدنا جب کہ قسطوں کی قیمت نقد ادائیگی کی بنسبت زائدبھی ہوتی ہے جائز ہے۔ بشرطیکہ کل قیمت اور اقساط ابتدا ہی میں طے کرلی جائیں اور ادائیگی میں مقررہ وقت سے تاخیر یا قبل از وقت ادا کرنے کی صورت میں طے شدہ قیمت میں اضافہ یا کمی نہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200502
تاریخ27-04-2019

