۲۵ کنال زمین کی تقسیم بیوہ، سات بھائی اور تین بہنوں کے درمیان
سوال
سات بھائی تین بہنوں اور ایک ماں کے درمیان 25 کنال نہری رقبہ کی وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟
جواب
اگر مذکورہ زمین ان بہن بھائیوں کے والد مرحوم کا ترکہ ہے تو اس کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ اس زمین کو ۱۳۶ حصوں میں تقسیم کر کے اس میں سے۱۷ حصے مرحوم کی بیوہ کو، ۱۴،۱۴ حصے مرحوم کے ہر بیٹے کو اور ۷،۷ حصے مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے، یعنی 25 کنال زمین میں سے 3.125 کنال زمین مرحوم کی بیوہ کو، 2.573 کنال زمین مرحوم کے ہر بیٹے کو اور 1.286 کنال زمین مرحوم کی ہر بیٹی کو ملے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

