قرض کی رقم پر زکاۃ
سوال
اگر ایک شخص 10لاکھ روپے نقد رقم کا مالک ہے، لیکن وہ رقم اس نے کہیں ادھار دی ہے جو اب تک اس کو واپس نہیں ملی ہے تو کیا اس شخص پر زکاۃ واجب ہے؟
جواب
دس لاکھ روپے اگر کسی کو قرض کے طور پر دیے ہیں تو اس کی زکاۃ واجب ہے، البتہ جب تک قرض وصول نہ ہوجائے اس کی ادائیگی واجب نہیں ہے، لیکن رقم وصول ہونے کے بعد (اگر کئی سال کے بعد وصول ہو تو) گزشتہ تمام سالوں کی زکاۃ ڈھائی فی صد کے حساب سے ادا کرنی ہوگی۔ اگر سہولت ہو اور وصول ہونے سے پہلے ادا کرنا چاہیں تو بھی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

