’’سمیعہ‘‘ نام کا مطلب
سوال
سمیعہ کے کیا معنی ہیں؟ تاریخ پیداش 24 اپریل 2019 ہے!
جواب
’’ سمیعہ ‘‘ کا مطلب ’’سننے والی‘‘ یا ’’سننے کی صلاحیت رکھنے والی‘‘ ہے۔
البتہ نام رکھنے کا تاریخِ پیدائش سے کوئی تعلق نہیں ہے، اصل بات یہ ہے کہ نام اچھا اور بامعنٰی ہو یا صحابیات یا نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200483
تاریخ26-04-2019

