بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

استبدالِ وقف کا حکم

سوال

اگر کوئی شخص مدرسہ بنا نے کے لیے زمین خریدے،  پھرکسی وجہ سے وہ زمین بیچ کر اس رقم سے دوسری جگہ جہاں  پہلے سے ہی مدرسہ موجود ہے،  اس مدرسہ کی تعمیری کام میں لگا نا چاہے  تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب

جس شخص نے مدرسہ بنانے کے لیے زمین خریدی تھی،  اگر اس شخص نے اس زمین کو خریدنے کے بعد مدرسہ کے لیے وقف کر دیا تھا تو اب اس کو بیچ کر اس کا پیسہ کسی دوسرے مدرسہ کی تعمیری کام میں لگا نا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200461
تاریخ25-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں