بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیمار پرندے کو بلی کے سامنے ڈالنا/ بیمار پرندے کو ذبح کرنا

سوال

میرے پاس چھوٹے طوطے ہیں، ان میں سے کبھی کبھار کوئی پرندہ بیمار ہو جاتا ہے اور اس کی بیماری کا علاج بھی نہیں ہوتا اور دوسرے پرندوں کے لیے بھی بیماری کا باعث بنتا ہے .کیا ایسی صورت میں اس کو بلی کے سامنے ڈالنا یا ذبح کرنا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر بیمار طوطے /پرندے کا کوئی علاج نہیں تو ایسے  زندہ طوطے  کو بلی کے سامنے ڈالنے کی اجازت نہیں، تاہم اسے ذبح کرنا جائز ہے،  ذبح کے بعد اگر انسان کے لیے مضر صحت نہ ہو تو  کھا بھی سکتے ہیں، اور بلی کے سامنے بھی ڈال سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200456
تاریخ25-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں