چاندی کی انگوٹھی کے مباح وزن میں نگ کا وزن شامل ہے یا نہیں؟
سوال
مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی کا وزن کیا ہونا چاہیے؟ نگ اور چاندی دونوں کا وزن ایک ہو یا الگ؟
جواب
مرد کے لیے ساڑھے چار ماشے سے کم وزن کی چاندی(علاوہ نگ کے) پہننا مباح ہے،یعنی مباح وزن کی مقدار میں نگ کا وزن شامل نہیں،لیکن بہتر یہ ہے کہ بلاضرورت انگوٹھی کا استعمال نہ کیا جائے۔
المحيط البرهاني : (5 / 200):
’’ قال: لا بأس بأن يكون الفص من الحجر، وهذا دليل على أن العبرة في الحظر والإباحة للخدم لا للفص وهو المذهب؛ لأنه إنما يصير مستعملاً للحلقة لا للفص‘‘.
البحر الرائق شرح كنز الدقائق :(8 / 217):
’’ وَلَايُعْتَبَرُ بِالْفَصِّ؛ لِأَنَّهُ يَجُوزُ من الْحَجَرِ، وَالْأَوْلَى أَنْ لَايَتَخَتَّمَ إذَا كان لَايَحْتَاجُ إلَيْهِ‘‘. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

