عورت کے لیے ایامِ مخصوصہ کے شرعی احکام کا بیان
سوال
عورت کے لیے مخصوص ایام میں شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
عورت کے لیے مخصوص ایام میں شرعی حکم یہ ہے کہ وہ ان ایام میں نماز نہیں پڑھے اور روزہ بھی نہیں رکھے گی، البتہ ایام گزرنے کے بعد روزوں کی قضا کرنی ہوگی، لیکن ان ایام کی نماز کی قضا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ قرآنِ پاک کی تلاوت اور قرآنِ پاک کو چھونا بھی عورت کے لیے ایامِ مخصوصہ میں جائز نہیں ہے۔ اسی طرح ایامِ مخصوصہ کے دوران شوہر کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

