بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں کان میں پانی چلے جانا یا داخل کرنا اور دھونی لینے کا حکم

سوال

کان میں اگر پانی کا قطرہ چلے جائے یا جان بوجھ کر داخل کیا جائے تو اس سے روزہ فاسد ہوگا؟ 

کیا تبخیر یعنی دھونی لینے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے قصداً ہو یا بلا قصد؟

جواب

1۔  روزہ کی حالت میں کان کے اندر پانی خود بخود داخل ہونے سے یا قصداً ڈالنے سے راجح قول کے مطابق روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ قصداً پانی ڈالنے کی صورت میں احتیاطاً ایک روزہ کی قضا کرلینا بہتر ہے۔

2۔روزہ کی حالت میں دھونی لینے سے یا اگربتی وغیرہ کا دھواں قصداً اندر سے لینے روزہ فاسد ہوجائے گا،قضا لازم ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200418
تاریخ23-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں