زکاۃ موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی
سوال
سونا 50000 کا لیا ہے اور اب وہ 70000 کا ہے تو زکاۃ کس قیمت پر ہوگی؟
جواب
زکاۃ کا سال جس دن پورا ہو اس وقت کی قیمت کے حساب سے دینا ہوگی، یعنی 70000 پر۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200406
تاریخ23-04-2019

