کیا بچوں کو معصوم کہہ سکتے ہیں؟
سوال
چھوٹے بچوں کے لیے لفظِ معصوم استعمال کرسکتے ہیں؟ مثال کہ یہ بچہ کتنا معصوم ہے، یا کتنا معصوم لگ رہا ہے؟ یا یہ لفظ خاص انبیاء اور فرشتوں کے لیے ہے؟
جواب
عام بول چال میں بچوں کے لیے یہ لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے؛ اس لیے کہ بچے بھی گناہوں سے معصوم ہوتے ہیں۔
الموسوعة الفقهية الكويتية (27/ 26):
" لاتجب الصلاة على الصبي؛ لقوله صلى الله عليه وسلم: رفع القلم عن ثلاثة: عن المجنون المغلوب على عقله حتى يفيق، وعن النائم حتى يستيقظ، وعن الصبي حتى يحتلم". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

