بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایصالِ ثواب کی نیت سے والدین کی قبر کے پاس موبائل میں دیکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا حکم

سوال

والدین کی قبر یا قبرستان میں موبائل پرقرآنِ پاک کی تلاوت ایصالِ ثواب کے لیے کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ایصالِ ثواب کے لیے والدین کی قبر کے پاس یا قبرستان میں موبائل میں دیکھ کر قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ ایصالِ ثواب کے لیے قبر کے پاس یا قبرستان میں ہی تلاوت کرنا ضروری نہیں ہے، کسی بھی جگہ تلاوت کرکے ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے۔ 

احادیثِ مبارکہ میں قبرستان میں داخل ہونے کی دعا کے مختلف الفاظ اور صیغے وارد ہیں، قبرستان میں جب جانا ہو تو ان دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے، ایک روایت کے مطابق دعا کے الفاظ مندرجہ ذیل ہے:

’’ترمذی شریف‘‘  کی روایت میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ طیبہ کے قبرستان سے گزرے تو قبروں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا :

"السَّلَامُ عَلَيْکُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَکُمْ أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ".

(ترجمہ) اے قبر والو تم پر سلام ہو! اللہ تعالیٰ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے تم ہم سے پہلے پہنچے ہو اور ہم بھی تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200372
تاریخ22-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں