سگریٹ کا کاروبار
سوال
کیا سگریٹ کی خرید وفروخت جائز ہے؟ مثلاً: انویسٹر کی طرح جب ریٹ بڑھنے والا ہو تو اسٹاک خرید کر رکھ لیا جائے اور بعد میں بیچ دیا جائے؟
جواب
سگریٹ کی خرید وفروخت جائز تو ہے، لیکن یہ اچھا کاروبار نہیں ہے؛ اس لیے کہ بعض اہلِ فتویٰ نے مضرِ صحت ہونے اور بدبو کا سبب ہونےکی وجہ سے اسے پسند نہیں کیا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200336
تاریخ21-04-2019

