موبائل میں دیکھ کر قرآن مجید پڑھنا، ایپلیکیشن انسٹال کرنا
سوال
کیا موبائل میں قرآنک ایپلیکیشن رکھ سکتے ہیں، اور بذریعہ موبائل قرآنِ مجید پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
موبائل میں قرآنک ایپلیکشن انسٹال کرنا اور اس کے ذریعہ قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ جس وقت قرآنک ایپلیکشن موبائل اسکرین پر ڈسپلے ہو، اس وقت اسکرین چھونے کے لیے باوضو ہونا شرعاً ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200334
تاریخ20-04-2019

