کینسر کی وجہ سے سنن ادا نہ کرنا
سوال
میری والدہ کینسر کی مریضہ ہیں، وہ کہتی ہیں کہ صرف فرض نماز ادا کروں گی ، سنت نہیں ادا کرسکتی، کیا ایسا جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً مرض کی شدت کی وجہ سے فرض نماز کے ساتھ سنن ادا کرنے کی بالکل طاقت نہیں ہے، تو سنن ترک کرنے کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200329
تاریخ20-04-2019

