بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر اور عصر کی نماز کے بعد قضاءِ عمری ادا کرنے کا حکم

سوال

کیا فجر کی نماز کے بعد فجر کی اور عصر کی نماز کے بعد عصر کی قضاءِ عمری پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

فجر اور عصر کی نماز کے بعد مطلقاً تمام قضا نمازیںادا کرنا جائز ہے، البتہ طلوعِ آفتاب ، عینِ زوال آفتاب اور عصر کی نماز کا آخری وقت جب سورج زردی مائل ہوجاتا ہے اس وقت سے لے کر غروب آفتاب کے  دوران قضا نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں۔

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

"وَجَمِيعُ أَوْقَاتِ الْعُمْرِ وَقْتٌ لِلْقَضَاءِ إلَّا الثَّلَاثَةَ الْمَنْهِيَّةَ كَمَا مَرَّ، (قَوْلُهُ: إلَّا الثَّلَاثَةَ الْمَنْهِيَّةَ) وَهِيَ الطُّلُوعُ وَالِاسْتِوَاءُ وَالْغُرُوبُ ح". ( شامي، كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت، ٢/ ٦٦) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200326
تاریخ20-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں