بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں قراء ت کا حکم کیا ہے؟

سوال

خواتین کے فقہی مسائل صفحہ نمبر 97 میں فرائض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں الحمد کے ساتھ سورت یا تین آیات پڑھنا واجب ہے، لکھا ہوا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

مذکورہ کتاب دیکھنے کا موقع نہیں ملا،  تاہم درست مسئلہ یہ ہے کہ فرائض کی پہلی اور دوسری رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا تین آیات پڑھنا واجب ہے، البتہ آخر کی رکعات میں قراء ت واجب نہیں ہے۔  البتہ سنن و  نوافل کی تمام رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا تین آیات پڑھنا واجب ہے، اور اس حکم میں مرد و عورت سب برابر ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200323
تاریخ20-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں