بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تدفین کے وقت قبر پر مٹی ڈالتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟

سوال

نماز جنازہ کے بعد جب میت کو قبر میں اتار دیا جاتا ہے. مٹی ڈالتے وقت کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب

میت کو قبر میں رکھنے کے بعد قبر پر کم از کم تین مٹھی مٹی ڈالنا چاہیے، پہلی مٹھی ڈالتے ہوئے : "مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ" دوسری مٹھی پر: "وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ" اور تیسری مٹھی پر: "وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَىٰ" پڑھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200316
تاریخ20-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں