بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا عورتیں جماعت میں جا سکتی ہیں؟

سوال

عورتوں کا تبلیغ کے لیے جماعتوں میں جانا کیسا ہے؟ کیا جماعتوں میں جانے سے گھر والے پریشان نہیں ہوں گے کہ کہاں مستورات کو قیام کرنا پڑے گا؟ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ کہیں نہیں لکھا عورتوں کا جماعت میں جانا،  صرف مرد تبلیغ  کا کام کرتے ہیں، برائے کرم صحیح رہنمائی کردیں!

جواب

دار الافتاء بنوری ٹاؤن کے اہلِ فتویٰ کی رائے میں مستورات کی تبلیغی جماعتیں نکالنا شرعی و فقہی اعتبار سے درست نہیں ہے۔ البتہ خواتین کی اصلاح اور دینی تربیت کے لیے علاقہ کے کسی گھر میں مستند متدین عالم کی وعظ و نصیحت کی مجلس رکھی جا سکتی ہے، جس میں خواتین شرکت کرسکتی ہیں، اور ایسا کرنا خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے بھی ثابت ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200314
تاریخ20-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں