پرائز بانڈ کی انعامی رقم کا شرعی حکم
سوال
پرائز بانڈ کی انعامی رقم کا کیا حکم ہے؟
جواب
پرائز بانڈ پر ملنے والا انعام شرعاً سود کے حکم میں ہے؛ اس لیے پرائز بانڈ لینا جائز نہیں ہے، اور اس کا جو نفع انعام کی شکل میں آئے وہ بھی ناجائز اور حرام ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200309
تاریخ20-04-2019

