بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک دو تین تم مجھ پر طلاق ہو کہنے سے کتنی طلاق واقع ہوتی ہیں؟ کیا دوبارہ نکاح جائز ہے؟

سوال

میرے ایک دوست نے بیوی سے کہا: ایک دو تین تم مجھ پرطلاق ہو۔ اس کے بعد دوبارہ نکاح کر لیا۔  کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایک دو تین یہ جملہ لغو شمار ہوگا ، تم مجھ پر طلاق ہو؛  اس جملہ سے ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی ہے، دورانِ عدت شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہوگا،  البتہ عدت کے دوران رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت کی تکمیل کے ساتھ ہی مذکورہ شخص کی بیوی اس کے نکاح سے آزاد ہوجائے گی، تاہم باہمی رضامندی سے نئے مہر کے ساتھ  تجدیدِ نکاح جائز ہوگا، بہر صورت آئندہ مذکورہ شخص کو صرف دو طلاق کا حق حاصل ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200304
تاریخ19-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں