ایک لاکھ روپے پر زکات
سوال
ایک لاکھ روپے پر زکات فرض ہے کہ نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کے پاس اپنے اوپر واجب الادا اخراجات (مثلاً قرض وغیرہ) کی رقم منہا کرنے کے بعد ایک لاکھ روپے موجود ہیں تو سال پورا ہونے پر اس پر ڈھائی فی صد یعنی ڈھائی ہزار روپے زکات ادا کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200238
تاریخ17-04-2019

