بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی

سوال

یو ٹیوب پر چینل بنایاجاتاہے اور پھر اس پرسبسکرائبر زائد ہونے کی  صورت میں پر یو ٹیوب کمپنی کی جانب سے پیسے دیے جاتے ہیں تو کیایہ آمدنی  جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ چینل کی ویڈیو  میں اگر جان د ار  کی تصویر ہو ، یا میوزک ہو ، یا اس میں کسی قسم کا  غیر شرعی اشتہار ہو  یا  کسی بھی غیر شرعی چیز کا اشتہار ہو یا کوئی اور غیر شرعی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو اس کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہوگا۔ اور اگر مذکورہ باتوں میں سے کوئی نہ ہو (یعنی نفسِ عقد میں بھی کوئی شرعی ممانعت نہ ہو اور خارج میں بھی کسی غیر شرعی شرط کے ساتھ مشروط نہ ہو) تو گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144008200231
تاریخ16-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں