غسل خانہ میں پیشاب کرنے کی صورت میں اس کو پاک کرنا
سوال
اگر غسل خانے میں مجبوری میں پیشاب کرنا پڑ جائے تو کیا اس سے غسل خانہ ناپاک ہو جاتا ہے؟
جواب
غسل خانہ میں پیشاب نہیں کرنا چاہیے، اس سے وسوسہ کا مرض لاحق ہوجاتا ہے، اگر کبھی مجبوری کی وجہ سے غسل خانہ میں پیشاب کردیا ہو تو غسل سے پہلے پانی بہا کر اس کو اچھی طرح دھولینا چاہیے کہ اس سے نجاست زائل ہوجائے، اس سے غسل خانہ پاک ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200227
تاریخ16-04-2019

