ہمیشہ سفر میں رہنے والے ڈرائیور کی نماز کے قصر اور اتمام کا حکم
سوال
ڈرائیور حضرات توہمیشہ سفرہی میں ہوتےہیں، اب ان کے لیے نماز قصر ہےیاپوری نماز؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں ایسے ڈرائیور حضرات جو مستقل سفر میں رہتے ہیں اور ان کا قصد سواستتر کلومیٹر سے زائد کاہوتا ہے تو اپنےشہر کی حدود سے نکلنے کے بعد یہ لوگ مسافر کہلائیں گے اوردورانِ سفر قصر نماز ہی پڑھیں گے، البتہ اگر کسی مقیم امام کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے تو پوری نماز پڑھیں گے، اور یہ جیسے ہی یہ اپنے شہر کی آبادی میں داخل ہوں گے تو پھرمکمل نماز پڑھیں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

