معتدہ سے ویڈیو کال کرنا
سوال
معتدہ سے ویڈیو کال کرنا جائز ہے؟
جواب
ویڈیو کال میں بھی تصویر محفوظ ہوکر (اگرچہ بہت معمولی وقت کے لیے ہو) دوسری جگہ جاتی ہے، اس لیے ویڈیو کال پر کسی سے بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ معتدہ کے لیے محارم سے فون پر بات کرنااورمعتدہ رجعیہ کے لیے شوہر سے بات کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200210
تاریخ15-04-2019

