بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسواک کے مسنون اوقات

سوال

مسواک کرنے کے مسنون اوقات کیا ہیں؟

جواب

مسواک کرنا وضو کی سنتوں میں سے ہے، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دیگر مواقع میں بھی مسواک کرنا ثابت ہے؛ اس لیے شیخ ابن الہمام نے لکھا ہے کہ مسواک کرنا پانچ اوقات میں مستحب ہے:
1..عند ا صفرار الاسنان (جب دانت پیلے ہو جائیں)
2..عند تغیر الرائحہ (جب منہ میں بو پیدا ہو جائے)
3..عند القیام من النوم (نیند سے بیدار ہوتے وقت)
4..عند القیام الی الصلاۃ  ( نماز کے لیے کھڑے ہوتے وقت)
5..عند الوضوء ( وضو کے وقت)

البحرالرائق میں سات مواقع میں مسواک کرنے کا ذکر موجود ہے:

1۔ دانتوں کے زرد ہونے کے وقت

2۔ منہ کی بو متغیر ہونے کے وقت

3۔ نیند سے بیدار ہونے کے وقت

4۔ نماز کے لیے کھڑا ہونے کے موقع پر (اس شخص کے لیے جس کے مسوڑھوں سے مسواک کی وجہ سے خون نہ نکلتاہو)

5۔ گھر میں داخل ہوتے وقت

6۔قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے

7۔ مجلس میں شرکت کے لیے ۔ ( البحر الرائق : 1/20) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200201
تاریخ15-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں