بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

الیزہ اور ایمن

سوال

’’ ایمن‘‘ اور ’’الیزہ ‘‘ لڑکی کا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’ایمن‘‘  یا معنی ہے: برکت والا۔یہ اچھا نام ہے۔ تاہم ’’ایمن‘‘  مذکرکا صیغہ ہے، اس لیے یہ لڑکے کا نام ہے، لڑکی کا یہ نام رکھنا درست نہیں۔ ’’ایمن‘‘  کا مؤنث صیغہ  ’’ یُمْنٰی‘‘ (Yumna) ہے، یہ لڑکی کا نام رکھ سکتے ہیں۔

’’الیزہ‘‘  عربی زبان کے مادہ ’’الز‘‘  سے ماخوذ ہے جس  کے معنیٰ بے چین و مضطرب کے ہیں ۔

معنی کے لحاظ  سے یہ نام اچھا نہیں اس لیے کوئی اچھے معنی والا نام  یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سےکسی  نام کا انتخاب کریں ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200191
تاریخ15-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں