بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بوڑھی نامحرم خاتون کو موٹر سائیکل پر ساتھ بٹھانے کا حکم

سوال

 نا محرم عورت جو  بوڑھی ہو چکی ہو اس کو موٹر سائیکل پر بٹھانا جائز ہے؟

جواب

موٹر سائیکل پر بیٹھتے ہوئے چوں کہ عام طور سےساتھ  بیٹھنے والے کا جسم چلانے والے کے جسم سے ٹکراتا ہے، اس لیے نامحرم خاتون کو موٹر سائیکل پر ساتھ بٹھانا جائز نہیں ہوگا چاہے وہ خاتون بوڑھی ہی کیوں نہ ہو، کیوں کہ بوڑھی نا محرم خاتون کو بھی بلا ضرورت چھونا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200164
تاریخ14-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں