امتحانی ہال میں طالب علم کا نگران استاد سے سوال امتحانی سوال کا جواب پوچھنے اور استاد کا جواب بتانے کا حکم
سوال
اگر امتحانی ہال میں طالبِ علم نگران استاد سے کچھ پوچھ کر لکھ لے تو خیانت شمار ہوگا؟
جواب
امتحانی ہال میں طالبِ علم کا نگران استاد سے امتحانی سوال کا جواب پوچھنا اور استاد کا جواب بتانا دونوں شرعاً خیانت ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200133
تاریخ12-04-2019

