سالگرہ کا کیک کھانا
سوال
شادی یا پیدائش کی سال گرہ کا کیک وغیرہ کھانا کیسا ہے؟
جواب
پیدائش یا شادی کی سال گرہ منانا اور کیک وغیرہ کاٹنا بے کار رسم و رواج ہے،اس سے احتراز بہتر ہے،تاہم کیک اور دیگر اشیاء کا کھانا اگر حلال آمدنی سے ہو تو فی نفسہ جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200125
تاریخ12-04-2019

